ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن زینب الخواجہ نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی ہے انہوں نے یہ بھوک ہڑتال اپنے اہل خانہ اور وکیل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے خلاف بطور احتجاج کی ہے۔آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے زینب الخواجہ کو ایک سرکاری ملازم کی توہین کے بہانے تین مہینے قید کی سزا دی ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے زینب الخواجہ کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں قید تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
21 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401940
بحرین میں انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن زینب الخواجہ نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی ہے۔